گوشت کی غیر قانونی تجارت کے خلاف اسلام اباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول کے مقام پر ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ فارم ہاؤس میں سے ایک 1000 کلو گرام گدھے کا گوشت قبضے میں لیا گیا
چھاپے کے دوران تقریبا 50 گدھوں کو بھی قبضے میں لیا گیا اور ایک غیر ملکی شہری کو بھی گرفتار کر لیا گیا
کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشت غیر ملکی ریسٹوران کو فروخت کیا جاتا تھا اور یہ کام کافی عرصہ دراز سے شروع تھا
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے میں شامل تمام افراد کا پتہ لگا رہے ہیں کہ یہ گوشت کس جگہ جانا تھا
فارم ہاؤس پر چھاپہ آئی ایف اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی قیادت میں ایک ٹیم نے سرانجام دیا
جو غیر ملکی شخص پکڑا گیا ہے اس کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہےاور گوشت بیچنے والوں نے اس کاروائی کوسراہا ہے
اسلام اباد فوڈ اتھارٹی کے ترجمان :نے بتایا کہ یہ گوشت اسلام اباد کے غیر ملکی ریسٹوران کو فروخت کیا جانا تھا اور یہ بھی کہا کہ جو 50 گدھے ان کو فارم ہاؤس میں دیکھے تھے یہ ثابت ہی نہیں ہوتا کہ یہ گوشت گدھوں کا نہ ہو








