بھارت میں ایک بہت ہی دلچسپ اور حیرت انگیز ایک واقعہ رونما ہوا ہے واقعہ یہ ہےایک سال کا بچہ جس کا نام گوند کمار ہے وہ انڈیا ریاست بہار کے ایک گاؤں میں رہتا ہے واقعہ یہ ہے کہ وہ اپنی باغیچے میں کھیل رہا تھا کہ اس نے ایک لمبی سی چیز دیکھی اس بچے نے اس کو پکڑ لیا بچے کو کیا معلوم یہ کیا چیز ہے اس نے جس چیز کو پکڑا وہ ایک کوبرا سانپ تھا بچے نے اس کو کاٹ لیا بچے کی دادی اس وقت پاس ہی کھڑی تھی جب اس نے بچے کو دیکھا کہ اس نے سانپ کو پکڑا ہوا ہے تو بھاگی ہوئی آئی اور بچے کو سانپ سے جدا کیا اور پھر وہ اسے ہسپتال لے کر چلی گئی جس سے بچے کے ہونٹوں پر کافی سوجن ہوئی اور اس کا چہرہ سوجا ہوا تھا ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا بچے کو داخل کیا تو اس کے چہرے پر اور منہ کے آس پاس کافی سوجن تھی۔








