Home Blog

king Barber azam and salman ali agha

0
king Barber azam and salman ali agha

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ میں بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک جا رہا ہےلیکن حالات ہمیشہ آپ کے مطابق نہیں ہوتے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی حالیہ کارکردگی اور فارم پر کھل کر بات کی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا منصوبہ یہ تھا کہ ابتدا میں 40 رنز تک محتاط انداز میں بیٹنگ کروں۔ درمیانی اوورز میں اسپنرز کے خلاف کھیلنا کچھ مشکل تھا، اس لیے فیصلہ کیا کہ میں انہیں سمجھداری سے کھیلوں، اور جب گیند میری رینج میں آئے گی تو بھرپور شاٹ لگاؤں اور خوش قسمتی سے وہ موقع ملا بھی۔

اس موقع پر سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم اور پوری قوم آپ کی اس اننگز سے بے حد خوش ہے، کیونکہ سب کا یقین ہے کہ جب آپ رنز بناتے ہیں تو پاکستان کسی بھی ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرسکتا ہے۔

اپنی سابقہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ گزشتہ کچھ میچوں میں وہ لوگوں اور ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اتر پا رہے تھے مگر وہ مایوس نہیں ہوئے اور مسلسل محنت جاری رکھی۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ کرکٹ میں ایسے لمحے آتے ہیں جب سب کچھ ٹھیک محسوس ہوتا ہے لیکن نتیجہ آپ کے حق میں نہیں نکلتا۔ تاہم، الحمداللہ آج اللہ نے کرم کیا اور سب اچھا رہا۔

kpk Helicopter crash

0
kpk Helicopter crash

خیبر بختوخوا میں خراب موسم صورتحال اور سیلاب زد گان کی مدد کرنے والا ہیلی کیپڑ مل گیا ہے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایم آئی ہیلی کیپٹر تباہ ہوگیا ہے اور اس میں پانچ افراد شہید ہوئے ہیں ۔ اس میں ٹوٹل پانچ افراد سورا تھے جن میں دو پائلٹ اور تین عملی کے ملازمین سوار تھے جو گزشتہ دنوں میں کےپی کے میں امدادی سرگرمیاں سرانجام دے رہاتھاکہ ایک حادثہ کا شکار ہوگیا ۔

Pakistan rain and weather update kpk

0
Pakistan rain and weather update kpk

محکمہ موسمیات پاکستان نے آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران اچانک آنے والے سیلاب، شہری علاقوں میں پانی بھرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خدشات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں مسلسل پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ خلیج بنگال میں موجود کم دباؤ کا نظام 17 اگست سے مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے جس سے بارشوں کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ بھی موجود ہےجو بارشوں کو مزید تیز کر سکتا ہے۔

جس سے صوبہ کے پی کے کے کئی اضلاع سیلاب کی مد میں آسکتے ہیں 

Pakistan squad for up coming Tournament PCB announcement all player name

0
Pakistan squad for up coming Tournament PCB announcement all player name

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 لڑکوں پر مبنی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سلمان علی اغا کریں گے وہ یو اے ای میں ہونے والی ٹرائی سیریز جس میں تین ٹیمیں شامل ہوں گی افغانستان، یو اے ای ،اور پاکستان 

اس کے بعد ایشیا کپ میں بھی سلمان علی آغآ ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کو حال ہی میں ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی ہے اور ٹی ٹونٹی میں وہ سیریز جیتنےمیں کامیاب ہوئے ہیں آپ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے دورہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں یہ کھلاڑی شامل ہیں

پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں میں صائم ایوب، حسن نواز اور محمد حارث بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو آنے والے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے خواہاں ہوں گے۔

Punjab schools summer vacation announcement

0
Punjab schools summer vacation announcement

 حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ تعلیم نے گجرخان کوٹلی ستیاں مری ٹیکسلا میں خصوصی شکایتی سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اگر کوئی سکول سوموار کے دن کھلنے کی کوشش کرے تو شہری فوری اطلاع دیں

صوبائی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکول میں گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اپ یہ تعطیلات 31 اگست تک بڑھا دی گئی ہیں سرکاری اور پرائیویٹ سکول ادارے اب یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے

محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں ضلعی تعلیمی حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہیں کہ شیڈول کو عملی جامہ پہنایا جائے اصل وجہ 31 اگست تک سکول بند رکھنے کی وجہ شدید گرمی اور حراب موسمی حالات ہیں

یہ موجودہ سیزن میں تعلیمی کیلنڈر میں ہونے والی دوسری بڑی تبدیلی ہے۔ والدین اور طلبہ کو نئے اوقات کار سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اسکول انتظامیہ کو تدریسی منصوبوں میں مناسب ردوبدل کرنے کا کہا گیا ہے۔

راولپنڈی تعلیمی اتھارٹی کے سربراہ طارق محمود کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اسکول طے شدہ تاریخ سے پہلے کھولا گیا تو اسے فوراً سیل کر دیا جائے گا اور انتظامیہ پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ان کے مطابق چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ حکومت نے ہیٹ ویو اور وسطی و جنوبی پنجاب میں بڑھتے درجہ حرارت، جبکہ شمالی حصوں میں غیر موزوں موسم کے باعث کیا ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (نارتھ پنجاب) کے صدر ابرار احمد خان نے اس فیصلے کو غیر مناسب اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

little boy cutting the king cobra in india

0
little boy cutting the king cobra in india

بھارت میں ایک بہت ہی دلچسپ اور حیرت انگیز ایک واقعہ رونما ہوا ہے  واقعہ یہ ہےایک سال کا بچہ جس کا نام گوند کمار ہے وہ انڈیا ریاست بہار کے ایک گاؤں میں رہتا ہے واقعہ یہ ہے کہ وہ اپنی باغیچے میں کھیل رہا تھا کہ اس نے ایک لمبی سی چیز دیکھی اس بچے نے اس کو پکڑ لیا بچے کو کیا معلوم یہ کیا چیز ہے اس نے جس چیز کو پکڑا وہ ایک کوبرا سانپ تھا بچے نے اس کو کاٹ لیا بچے کی دادی اس وقت پاس ہی کھڑی تھی جب اس نے بچے کو دیکھا کہ اس نے سانپ کو پکڑا ہوا ہے تو بھاگی ہوئی آئی اور بچے کو سانپ سے جدا کیا اور پھر وہ اسے ہسپتال لے کر چلی گئی جس سے بچے کے ہونٹوں پر کافی سوجن ہوئی اور اس کا چہرہ سوجا ہوا تھا ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا بچے کو داخل کیا تو اس کے چہرے پر اور منہ کے آس پاس کافی سوجن تھی۔ 

WCL semi final pakistan and india

0
WCL semi final pakistan and india

انڈیا چیمپین اور پاکستان چیمپین کے درمیان جو گروپ میچ کھیلا جانا تھا انڈیا کے کچھ کھلاڑیوں نے وہ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا

گروپ سٹیج میں انڈیا چیمپین سب سے نیچے والی پوزیشن پر تھی اور انڈیا چیمپین کوسیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے تھے

پھر ایک میچ ویسٹ انڈیز چیمپین کی ٹیم کے ساتھ ہوا جس میں انڈیا نے وہ میچ جیت لیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گئی ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنی تھی جس میں انڈیا ٹیم نے چار نمبر پر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی پاکستان گروپ سٹیج میں کوئی میچ نہیں ہارا اس لیے وہ پہلی پوزیشن پر تھا اب بائی دا چانس پہلی پوزیشن والے نے اور نمبر چار پوزیشن والے نے سیمی فائنل کھیلنا ہے جو کہ اج کھیلا جائے گا وہ میچ سیمی فائنل کا ہو بھی سکتا ہے یا نہیں بھی ہو سکتا

اور دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ چیمپین اور اسٹریلیا چیمپین کے درمیان ہوگا اگر بھارت چیمپین یہ میچ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلتی تو پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا اور اس کا مقابلہ یہاں تو جنوبی افریقہ چیمپین اور یا تو اسٹریلیا چیمپین سے ہوگا پاکستان پہلے ہی ان دونوں ٹیموں کو گروپ میچز میں شکست دے چکا ہے

گروپ سٹیج میچز نے پاکستان میں اپنے تمام میچ جیتے بس ایک میچ جو انڈیا چیمپین نے پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا تھا اس میں سے پاکستان کو ایک پوائنٹ ملا تھا اب پاکستان کے ٹوٹل پوائنٹ ہیں 9جبکہ جنوبی افریقہ اپنے چار میچ جیت کر اور ایک ہار کر اس کے ٹوٹل پوائنٹ ہیں8 اور اسٹریلیا چیمپین کے پانچ میچوں میں سے دو جیت کر اور دو ہار کر تیسری پوزیشن پر برقرار ہے

اب پاکستان چیمپین اور بھارت چیمپین کا مقابلہ ہوگا سیمی فائنل نمبر ون میں اور دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور اسٹریلیا چیمپین کے درمیان ہوگا 

ایڈیڑ۔ نعمان زمان

Jf 17 thunder future in world and flagship fighter program

0
Jf 17 thunder future in world and flagship fighter program

رائل انٹرنیشنل ایئر شو 2025 میں جے ایف 17 تھنڈر نے شاندار کارگردگی دکھائی حالیہ پاک بھارت تنازہ جو مئی میں وقوع پذیر ہوا پاکستان کی ایئر فورس نے اپنی تمام تر فتوحات کا سہرا جے ٹین سی ای بیڑے کو دیا بین الاقوامی سطح پر جے ایف سن تھنڈرکو بہت سراہا گیا

یہ ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ بلکہ ایک سٹیٹجیز کی بھی ضرورت ہے جوطویل مدتی منصوبہ بندی اور نئے نئے طریقے جو جنگ میں استعمال ہوتے ہیں ان پر منحصر ہے

جے ایف 17 تھنڈر نے آذربائجان کی فضائیہ سے اربوں ڈالر کے ارڈر لیے ہیں

جس میں جے ایف 17 تھنڈر کی مقبولیت میں بے حد اضافہ ہوا ہےیہ پاکستان کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہے جو ملکی معیشت کو کافی مضبوط کرے گا اور ساتھ ساتھ دفاعی تعاون کو بھی فروغ ملے گا

خاص طور پر پاکستان ایرونایٹیکل کمپلیکس پہلے ہی اس میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر چکا ہےآذربائجان سے ملنے والی رقم ترقی کے دفاعی نظام کے لیے اہم ثابت ہوگی جو پی اے ایف اپنی خریداری ترجیحات کو ترتیب دے گی

پی اے ایف نے اپنے گھریلو جے ایف 17 کو 50 تیاروں سے کام کر کے 30 پر منحصر کر دیا ہے جے ایف 17 بلاک کری اپ گریڈ کا پہلا راستہ معلوم ہوتا ہے ایسا پروگرام جو پی ایف اے کے بدلتے ہوئے اپنے مستقبل کو بیڑے میں جگہ بنا سکتا ہے 

 

عثمان خان پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

0
عثمان خان پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

عثمان خان جو کہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور دبئی میں رہتے تھے اور وہاں پر نوکری کرتے تھے اور ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے وہ اتنی اچھی کرکٹ کھیلتے تھے کہ انہیں یو اے ای ٹیم میں جگہ مل گئی لیکن پھر پی ایس ایل کی ایک فرنچائز میں پک ہو گئے پک ہوتے ہی انہوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور ایک شاندار پی ایس ایل میں سینچری بھی سکور کی اور اس کے ساتھ ہی وہ پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

 اب حالیہ جو ٹیم اناؤنس ہوئی ہے اس میں عثمان خان کا نام شامل نہیں ہے عثمان خان نے یو اے ای چھوڑ کر پاکستان ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی جس پر یو اے ای کرکٹ بورڈ نے انہیں پانچ سال کی پابندی لگا دی اب وہ پاکستانی ٹیم میں بھی شامل نہیں ہیں اور دونوں سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے ٹی ٹونٹی اور او ڈی ائی سے۔ 

Gold Price Control meeting

0
Gold Price Control meeting

حالیہ دنوں میں کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ایکسچینج کمپنیوں کے ساتھ حکومتی مشاورت کے بعد سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے مشکوک سرگرمیوں اور مبینہ سمگلنگ کے ہدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی اداروں نے بلین تاجروں سے اہم ملاقات کی۔

 یہ اجلاس وفاقی دار الحکومت اسلام اباد میں منعقد ہوا جس میں اعلی سکیورٹی حکام اور آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب ایف ائی اے نے کراچی میں ایک سونے کے تاجر کے پانچ ملازمین کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے تقریبا ایک کروڑ روپے نقدی سونے کے بسکٹ جن کا وزن 10 تولا تھا مذکورہ کیس میں کاروباری مالک گرفتاری سے بچ نکلا۔

 حکام نے خاص طور پر سونے کی قیمتوں کو متاثر کرنے والے سوشل میڈیا گروپس کی نشاندہی کی اور ایسی سرگرمیوں کی روک تھام پر زور دیا اس مقصد کے لیے 15 رکنی قومی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی نگرانی اور شفاف اعلان کو یقینی بنائے گی قاسم شکار پوری کے مطابق کراچی ایکسچینج کو تین ستمبر 2024 سے بند کیا گیا تھا تاکہ غیر قانونی لین دین جیسے کہ ہنڈی حوالہ اور قیاس آراؤں پر مبنی تجارت کی حوصلہ شکنی کی جا سکے تاہم حکام نے زور دیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کو بضابطہ انداز میں دوبارہ شروع کیا جائے وہ روزانہ دوپہر دو بجے سونے کی قیمتوں کا اعلان کرے۔

Recent Posts

a-pakistani-fan-removed-in-ground-ind-vs-england-fourth-test

A pakistani fan removed in ground ind vs England fourth test

0
پاکستانی ایک شائق کو بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کے دوران مانچسٹر کے کرکٹ گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا بس اس وجہ سے...
kpk Helicopter crash

kpk Helicopter crash

0
خیبر بختوخوا میں خراب موسم صورتحال اور سیلاب زد گان کی مدد کرنے والا ہیلی کیپڑ مل گیا ہے حکام نے اس بات کی...
cricket asia cup New Haedcoach

cricket asia cup New Haedcoach

0
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی کوشل سلوا کو ہانگ کانگ مردوں کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا...
donky meat

1000kg donky meat in tarnol farmhouse

0
گوشت کی غیر قانونی تجارت کے خلاف اسلام اباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول کے مقام پر ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ فارم ہاؤس میں...
عثمان خان پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

عثمان خان پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

0
عثمان خان جو کہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور دبئی میں رہتے تھے اور وہاں پر نوکری کرتے تھے اور ساتھ ساتھ کرکٹ...