Gold Price Control meeting

0
40
Gold Price Control meeting

حالیہ دنوں میں کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ایکسچینج کمپنیوں کے ساتھ حکومتی مشاورت کے بعد سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے مشکوک سرگرمیوں اور مبینہ سمگلنگ کے ہدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی اداروں نے بلین تاجروں سے اہم ملاقات کی۔

 یہ اجلاس وفاقی دار الحکومت اسلام اباد میں منعقد ہوا جس میں اعلی سکیورٹی حکام اور آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب ایف ائی اے نے کراچی میں ایک سونے کے تاجر کے پانچ ملازمین کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے تقریبا ایک کروڑ روپے نقدی سونے کے بسکٹ جن کا وزن 10 تولا تھا مذکورہ کیس میں کاروباری مالک گرفتاری سے بچ نکلا۔

 حکام نے خاص طور پر سونے کی قیمتوں کو متاثر کرنے والے سوشل میڈیا گروپس کی نشاندہی کی اور ایسی سرگرمیوں کی روک تھام پر زور دیا اس مقصد کے لیے 15 رکنی قومی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی نگرانی اور شفاف اعلان کو یقینی بنائے گی قاسم شکار پوری کے مطابق کراچی ایکسچینج کو تین ستمبر 2024 سے بند کیا گیا تھا تاکہ غیر قانونی لین دین جیسے کہ ہنڈی حوالہ اور قیاس آراؤں پر مبنی تجارت کی حوصلہ شکنی کی جا سکے تاہم حکام نے زور دیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کو بضابطہ انداز میں دوبارہ شروع کیا جائے وہ روزانہ دوپہر دو بجے سونے کی قیمتوں کا اعلان کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here